Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان ۔چین مشترکہ فضائی مشقیں

پاکستان ۔چین مشترکہ فضائی مشقیں

اسلام آباد۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور چین کی فضائیہ نے آج اپنی پانچویں مشترکہ فضائی مشق کا آغاز کردیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان صدابہار فوجی تعاون میں اضافہ کا اشارہ ملتا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی ایرفورس کا ایک کانٹنجنٹ اور پاکستانی فضائیہ کا ایک کانٹنجنٹ ان فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ مشق میں تین مختلف نوعیت کے لڑاکا طیاروں میں جو مختلف اسکواڈرنس سے تعلق رکھتے ہیں، حصہ لیا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جبکہ مشترکہ مشقوں میں تین مختلف طیارے شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT