Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ۔ آسٹریلیا کا برسبین میں ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا

پاکستان ۔ آسٹریلیا کا برسبین میں ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا

کراچی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیائی ٹور پر جو تین ٹسٹ میچز کھیلے گی، اُن میں سے ایک ڈے نائٹ ٹسٹ رہے گا ، جو 15 ڈسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی ٹیم کسی ڈے نائٹ ٹسٹ میں حصہ لے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے آسٹریلیائی دوروں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اس دورے میں تین ٹسٹ برسبین، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ برسبین میں ٹسٹ میچوں کے انعقاد کو اس سال 85 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اڈیلیڈ میں بھی ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلا جانا ہے لیکن جنوبی افریقی کرکٹرز اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پروٹیز کو رات میں گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور وہ اس کیلئے تیار نہیں۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا کو توقع ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلنے پر آمادہ ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT