Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ۔ آسٹریلیا ہوم سیریز کا اعلان

پاکستان ۔ آسٹریلیا ہوم سیریز کا اعلان

کراچی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج آسٹریلیا کے خلاف اکٹوبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد شدنی ہوم سیریز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے بموجب کرکٹ آسٹریلیا سے تبادلہ خیال کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاک ۔ آسٹریلیا سیریز کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ پی سی بی کے بموجب موجودہ حالات میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ دستیاب نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اِس سیریز میں دو ٹسٹ ، تین ونڈے اور ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی شارجہ میں پاکستان اے کیخلاف 4 روزہ ٹور مقابلہ بھی کھیلے گی۔ پہلے ٹوئنٹی 20 ، پھر تین ونڈے مقابلوں کی سیریز کے بعد 2 ٹسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے۔

شرمیلا کی للّا میریم کپ میں بہترشروعات
اغادیر 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گولف کھلاڑی شرمیلا نیکولیٹ نے لیڈیز یوروپین ٹور میں ایک عرصہ کے بعد بہترین واپسی کرتے ہوئے یہاں للّامیریم کپ میں بہتر شروعات اور سولہواں مقام حاصل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT