Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ‘ہندوستان میں ہوم میچس کھیلنے کا خواہاں ‘شہریار خاں

پاکستان ‘ہندوستان میں ہوم میچس کھیلنے کا خواہاں ‘شہریار خاں

نئی دہلی 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ایشیائی پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان بھلے ہی آپس میں بہتر تعلقات نہ رکھتے ہوںلیکن پاکستان چاہتا ہے کہ وہ اپنے ہوم میچس ہندوستان میں کھیلے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے یہ بات کہی ۔ 2009 میں پاکستان کے دورہ پر آئی سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ٹسٹ کھیلنے والے

نئی دہلی 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ایشیائی پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان بھلے ہی آپس میں بہتر تعلقات نہ رکھتے ہوںلیکن پاکستان چاہتا ہے کہ وہ اپنے ہوم میچس ہندوستان میں کھیلے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے یہ بات کہی ۔ 2009 میں پاکستان کے دورہ پر آئی سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ٹسٹ کھیلنے والے تمام ممالک نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے بیشتر ہوم میچس کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاریہ مہینے زمبابوے کو دورہ پاکستان کیلئے تیار کرلیا ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم فی الحال محدود دورہ پر پاکستان میں ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ دوسرے ممالک ایسا دورہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوسکتے ۔ شہریار خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو اپنا ہوم گروانڈ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ‘ ہندوستان کم خرچ والا مقام بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان کے ہوم میچس منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کو 2008 میں اس وقت منسوخ کردیا تھا جب پاکستانی عسکریت پسندوں نے ممبئی میں حملہ کیا تھا جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ہندوستان نے تاہم 2012 – 13 میں پاکستان کو مختصر دورہ پر ہندوستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی ۔ شہریار خان نے جاریہ مہینے کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا دونوں پڑوسی ممالک ڈسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ایک مکمل سیریز کھیل سکتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین ہوسکتا ہے کہ کرکٹ تعلقات میں قدرے بہتری پیدا ہو لیکن سیاسی کشیدگی ضرور برقرار رہے ۔ اس سوال پرکہ آیا پاکستان اگر ہندوستان میں اپنے ہوم میچس کھیلنا چاہے تو کیا اس کی مخالفت نہیں ہوگی شہریار خان نے کہا کہ جب ایسی صورتحال پیدا ہوگی اس وقت اس پر غور کیا جائیگا ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں شہریار خان کے دورہ ہندوستان کے بعد یہ اشارے ملنے لگے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کرکٹ تعلقات کا احیاء عمل میں آسکتا ہے۔ جہاں شہریار خان نے دونوں ممالک کے مابین مکمل سیریز کی بحالی کا امکان ظاہر کیا ہے وہیں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا نے ایسی کسی سیریز کا امکان مسترد نہیں کیا ہے۔ جگموہن ڈالمیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ پاکستان سے تعلقات کو بحال کرنے کے حق میں ہیں اور اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس تعلق سے ہر فیصلہ مرکزی حکومت کی منظوری کے تابع ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT