Sunday , September 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان ‘ ہندوستان سے برقی خریدے گا : رپورٹ

پاکستان ‘ ہندوستان سے برقی خریدے گا : رپورٹ

اسلام آباد 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے برقی خریدنے پاکستان کی کوششیں اب حقیقت بنتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ پاکستان نے برقی تجاریت معاہدہ کا مسودہ ہندوستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے ہندوستان سے 1,200 میگا واٹ برقی خریداری کے معاہدہ کو رقم فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ایک نا معلوم سرکا

اسلام آباد 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے برقی خریدنے پاکستان کی کوششیں اب حقیقت بنتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ پاکستان نے برقی تجاریت معاہدہ کا مسودہ ہندوستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے ہندوستان سے 1,200 میگا واٹ برقی خریداری کے معاہدہ کو رقم فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ایک نا معلوم سرکاری عہدیدار نے ایک اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب چونکہ عالمی بینک نے بھی رقم فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے اس لئے اب یہ کام آگے بڑھے گا ۔ عہدیدار نے کہا کہ نئی دہلی میں حالیہ ملاقات کے موقع پر ہندوستانی حکام کو یادداشت مفاہمت کا مسودہ حوالے کردیا گیا ہے ۔ ہندوستان اس مسودہ کا تفصیلی جائزہ لینے اور غور و خوض کے بعد اپنے جواب سے پاکستان کو واقف کروائے گا ۔ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان کا جواب اثبات میں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT