Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان 17280 فوجیوں پر مشتمل فوج قائم کرے گا

پاکستان 17280 فوجیوں پر مشتمل فوج قائم کرے گا

اسلام آباد ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان 17,280 سپاہیوں پر مشتمل فوج تشکیل دے رہا ہے تاکہ 46 ارب امریکی ڈالر مالیتی چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پراجکٹ کو تحفظ فراہم کرسکے جو شورش زدہ صوبہ بلوچستان سے گذرتی ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ محمد بلیغ الرحمن نے ارکان سنیٹ سے آج کہا کہ تقررات جاری ہیں تاکہ 17,280 سپاہیوں پر مشتمل فوج قائم کی جاسکے ۔ 22 مزید شعبے مسلح افواج میں قائم کئے جائیں گے تاکہ معاشی راہداری پر تعینات کئے جاسکیں۔ وہ توجہ دہانی نوٹس کا جواب دے رہے تھے جو رکن سنیٹ عبدالقیوم نے دی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT