Monday , November 20 2017
Home / دنیا / پاکستان 2025ء تک پانچویں بڑی نیوکلیئر طاقت بننا ممکن : رپورٹ

پاکستان 2025ء تک پانچویں بڑی نیوکلیئر طاقت بننا ممکن : رپورٹ

واشنگٹن ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی نیوکلیئر اسلحہ کی حامل مملکت بننے کی راہ پر گامزن ہے، ایک سرکردہ امریکی ادارہ نے یہ رائے ظاہر کی، اس نے اندازہ لگایا ہیکہ ایک دہے میں اس ملک کا نیوکلیئر ذخیرہ بڑھ کر 250 وار ہیڈس تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے جاریہ دورہ امریکہ کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ پاکستان موجودہ طور پر 110 تا 130 وار ہیڈس کا حامل ہے جو 2011ء میں 90 تا 110 تھے۔ پاکستان میں کئی ڈیلیوری سسٹمس تیار کئے جارہے ہیں، چار آپریٹنگ پلوٹونیم پروڈکشن ری ایکٹرس اور یورینیم کے مراکز بھی زیر تعمیر ہے۔ اس لئے پاکستانی نیوکلیئر طاقت میں اضافہ یقینی ہے۔

TOPPOPULARRECENT