Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔بنگلہ سیریز کا اپریل میں انعقاد ممکن

پاک۔بنگلہ سیریز کا اپریل میں انعقاد ممکن

لاہور۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلادیش کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے حوالے سے پاکستان کا سیکورٹی وفد حالات کا جائزہ لینے کے لئے بنگلادیش جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش سیکورٹی کے سبب خدشات کا شکار تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے اس دورے کی آمدنی میں سے 50 فیصد حصے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپریل کے آخر میں بنگلادیش جانا ہے جہاںدونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹسٹ، تین ونڈے اور دو ٹوئنٹی20 مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT