Friday , April 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاک۔و نڈیز سیریز، ٹکٹ کی قیمتیں آدھی کر دی گئیں

پاک۔و نڈیز سیریز، ٹکٹ کی قیمتیں آدھی کر دی گئیں

کراچی ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 20مارچ سے دستیاب ہوں گے اور پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی گئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم اپریل سے تین اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی اور سیریز کے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔میچوں میں شائقین کی دلچسپی اور اسٹیڈیم میں آمد یقینی بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کردی گئی۔اس کے علاوہ باقی انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھی گئی ہیں اور سب سے مہنگا ٹکٹ وی وی آئی پی انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت 6ہزار روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے کم از کم ٹکٹ ایک ہزار اور سب سے مہنگا ٹکٹ 12ہزار کاہے۔

TOPPOPULARRECENT