Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک سری لنکا مقابلہ دیکھنے باکسر عامر خان بھی لاہور پہنچ گئے

پاک سری لنکا مقابلہ دیکھنے باکسر عامر خان بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور۔/29اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے ا?یا ہوں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ہے۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز ہونے پر خوشی ہے، یہاں کے نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں اس لئے چاہتا ہوں کہ انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ شروع کرنے کے لئے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں کسی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT