پاک فوج کے ہاتھوں دوخودکش بمبار ہلاک

لاہور ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے دوخودکش بمبار کو مارگرایا۔ عہدیداروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بمبار افغانستان سے ملحقہ سر کے قریب باجور ایجنسی میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق دہشت گرد گٹکی تحصیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن افواج کے ہاتھوں جوابی فائرنگ میں مار گرائے گئے۔ ایک دہشت گرد افواج سے مقابلے میں مارا گیا اور دوسرے نے خود کو فوج کے حوالے کردیا۔ ان کے پاس بھاری تعددا میں گولہ باری کا سامان ضابط کئے گئے۔ دہشت گردوں کے نعش کو ہیڈکوارٹر ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے۔ نیز فوج نے علاقہ کے آمدورفت پر سیکوریٹی سخت کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT