Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔نیوزی لینڈ چوتھے ونڈے کی آمدنی پشاور کے متاثرین کو عطیہ

پاک ۔نیوزی لینڈ چوتھے ونڈے کی آمدنی پشاور کے متاثرین کو عطیہ

کراچی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں منعقدہ چوتھے ونڈے کی آمدنی پشاور واقعہ میں متاثرین کے افراد خاندان کو عطیہ کے طور پر دی جائے گی۔ تفصیلات کے بموجب پی سی بی نے کہا ہے کہ پاک ۔ نیوزی لینڈ چوتھے ونڈے کی آمدنی اسکول کی دوبارہ تعمیر پر بھی

کراچی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں منعقدہ چوتھے ونڈے کی آمدنی پشاور واقعہ میں متاثرین کے افراد خاندان کو عطیہ کے طور پر دی جائے گی۔ تفصیلات کے بموجب پی سی بی نے کہا ہے کہ پاک ۔ نیوزی لینڈ چوتھے ونڈے کی آمدنی اسکول کی دوبارہ تعمیر پر بھی خرچ کی جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ونڈے اپنے شیڈول کے مطابق کھیلا گیا، حالانکہ ایسا گمان کیا جارہا تھا کہ پشاور دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اس مقابلے کو ملتوی کردے گا۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی کہ چوتھے ونڈے کو ملتوی کردیا جائے لیکن نشریات اور دیگر معاملات کے پیش نظر اس مقابلے کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی چونکہ وطن سے باہر کرکٹ میں مصروف ہیں اور انہیں کسی قسم کا دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ نہیں لہٰذا اس مقابلے کو مقررہ وقت پر ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی نے بیرون ملک مقابلے کو مقررہ وقت پر منعقد کرنے کا فیصلہ تو کیا لیکن ملک میں ملالہ کپ فائنل کے علاوہ کئی دیگر مقابلوں کو ملتوی کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان اے اور مہمان کینیا کی ٹیم کے درمیان منعقد شدنی چوتھے ونڈے کو بھی ملتوی کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT