Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / پاک ۔ افغان خوشگوار تعلقات کی جانب گامزن : نواز شریف

پاک ۔ افغان خوشگوار تعلقات کی جانب گامزن : نواز شریف

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک نے ایک تاریخی دو رخی تعلقات کی جانب ایک خوشگوار پیشرفت کی ہے جہاں ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ افغانستان کے وزیر برا

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک نے ایک تاریخی دو رخی تعلقات کی جانب ایک خوشگوار پیشرفت کی ہے جہاں ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ افغانستان کے وزیر برائے پناہ گزین سید حسین عالمی بالکھی سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے یہ ریمارکس کئے جنھوں نے پرائم منسٹرس ہاؤز پہونچ کر ان سے ملاقات کی تھی۔ نواز شریف نے کہاکہ تمام ممالک کے ساتھ مستحکم اور تعاون سے بھرپور تعلقات کا قیام اُن کی اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ اس خطہ میں اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اُنھوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات نے خوشگوار موڑ لیا ہے اور اُنھیں توقع ہے کہ اس میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ حال ہی میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی اپنے جانشین اشرف غنی پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب ضرورت سے زیادہ جھکے جارہے ہیں جہاں اُنھوں نے پاکستان کے ساتھ کئی رعایتوں پر بھی عمل آوری کی ہے۔ حامد کرزئی نے انتباہ دیا تھا کہ ایسا کرنا افغانستان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں اہانت اسلام کے مرتکب شخص کو عمر قید
لاہور ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت نے ایک اہانت اسلام کے مرتکب شخص کو عمر قید کی سزاء سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور رفقت علی قمر نے اشتیاق احمد کے خلاف یہ فیصلہ سنایا۔ استغاثہ نے اس کے خلاف ثبوت پیش کئے تھے۔ اشتیاق کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل بے قصور ہے۔ تجارتی خصومت کے باعث اسے پھنسایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT