Tuesday , December 12 2017
Home / پاکستان / پاک ۔ ترک اسکول ملازمین کا پاکستان چھوڑنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج

پاک ۔ ترک اسکول ملازمین کا پاکستان چھوڑنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت 400 ترک تارکین وطن کی جانب سے داخل کردہ ایک عرضداشت کی سماعت کرے گی جن میں اکثریت اسکول ٹیچرس اور ان کے ارکان خاندان کی ہے جو دراصل انہیں پاکستان چھوڑدینے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی ہے۔ پاک۔ ترک ایجوکیشنل فاؤنڈیشن صدرنشین عالمگیر خان اور ملازمین رمضان ارسلان اور مراد ایروان نے حکومت کے حکمنامہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں تارکین وطن ٹیچرس، ان کے ارکان خاندان اور اسکول میں تعلیم حاصل کررہے بچوں کو 20 نومبر سے قبل پاکستان چھوڑ دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے دورہ پاکستان کے پیش نظر کل یہ حکمنامہ جاری کیا گیا۔ اردغان نے پاکستان پر زور دیا ہیکہ وہ پاک ۔ ترک اسکول اور اسٹاف نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ اردغان کے مطابق اس نیٹ ورک کے اردغان کے سیاسی  حریف فتح اللہ گولن سے مبینہ روابط ہیں جن پر 15 جولائی کی ناکام بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

TOPPOPULARRECENT