Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔ نیوزی لینڈ آج دوسرا ونڈے

پاک ۔ نیوزی لینڈ آج دوسرا ونڈے

شارجہ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کی غیرمعمولی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں ایک بہترین کامیابی حاصل کی تھی اور کل یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں بھی میزبان ٹیم کامیابی کے اسی سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے ۔پاکستانی ٹیم کیلئے ٹاپ آرڈر کا ناقص مظاہرہ پھر ایک مرتبہ تشو

شارجہ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کی غیرمعمولی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں ایک بہترین کامیابی حاصل کی تھی اور کل یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں بھی میزبان ٹیم کامیابی کے اسی سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے ۔پاکستانی ٹیم کیلئے ٹاپ آرڈر کا ناقص مظاہرہ پھر ایک مرتبہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ ابتدائی مقابلہ میں محمد حفیظ ‘ احمد شہزاد ‘ یونس خان کے علاوہ کپتان مصباح الحق ناکام ہوئے تھے لیکن نوجوان بیٹسمین سہیل حارث نے جہاں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وہیں ان کے ہمراہ شاہد آفریدی نے تجربہ کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا جب کہ وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز احمد مسلسل خود کو ٹیم کیلئے ایک بہتر کھلاڑی ثابت کررہے ہیں ۔مقابلے کا آغاز ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام 4.30بجے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT