Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاک ۔ نیوزی لینڈ آج فائنل مقابلہ ، میک کلم کو واپسی کی امید

پاک ۔ نیوزی لینڈ آج فائنل مقابلہ ، میک کلم کو واپسی کی امید

آکلینڈ ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )برینڈن میک کلم نے کہا ہیکہ پاکستان کے خلاف اتوار کو یہاں شروع ہونے فالے فیصلہ کن ونڈے انٹرنیشنل کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں وہ اپنی واپسی کی توقع رکھتے ہیں لیکن طوفانی اوپنر مارٹن گپٹل کے بارے میں اب شکوک پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ آج پریکٹیس کے دوران ان ( گپٹل ) کی کلائی میں موچ آگئی ۔ چنانچہ کوچ مائیک ہیسن نے کہاکہ سیریز کے تیسرے اور فائنل میچ میں گپٹل کے کھیلنے کے 50:50 امکانات ہیں۔ کپتان میک کلم کو توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف آخری میچ کھیل سکیں گے اور سبکدوشی سے قبل فروری کے دوران آسٹریلیا میں سیریز کھیلیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’غالباً 100 فیصدتو یقین نہیں لیکن اُمید ہے کہ کل تک میں بالکل ٹھیک ہوجاؤں گا ‘‘ ۔ نیوزی لینڈ نے ٹی ۔ 20 میں پاکستان کو دو کے مقابلے ایک سے شکست دی تھی ۔ پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں 70 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے میچ میں بدترین شکست سے دوچار ہوگئی تھی ۔ چنانچہ سیریز جیتنے کیلئے نیوزی لینڈ کو آب آکلینڈ میں کل کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگیا ہے ۔ تاہم کوچ ہیسن نے کہا کہ ان کی ٹیم گپٹل کی شمولیت سے کوئی جوکھم مول لینا نہیں چاہتی ۔

TOPPOPULARRECENT