Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پاگل بندر سے بھینسہ کے عوام پریشان ،کئی افراد زخمی

پاگل بندر سے بھینسہ کے عوام پریشان ،کئی افراد زخمی

بھینسہ۔/13ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں گذشتہ ایک ماہ سے ایک بھاری جسامت کا پاگل بندر موٹر سیکل سوار اور مویشیوں کا تعاقب کرتے ہوئے حملہ کا شکار بناکر زخمی کردیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی عوام بالخصوص خواتین ، معصوم بچوں اور ضعیف افراد میں کافی خوف و دہشت کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے ٹیلی فون ایکسچینج و مسلم فنکشن ہال کے راستہ پر ایک بھاری جسامت کا پاگل بے قابو بندر دہشت مچاتے ہوئے موٹر سیکل سوار افراد کا تعاقب کرتے ہوئے حملہ کا شکار بنارہا ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ کی عوام میں کافی بے چینی پائی جارہی ہے کیونکہ اس راستہ سے افراد کے علاوہ خواتین اور اسکول کے معصوم طلبہ کا بروزانہ آنا جانا ہے اور اس بندر نے کئی افراد پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی بھی کرچکا ہے اور گزشتہ دو روز سے یہ بے قابو بندر شہر کے مصروف ترین علاقہ گاندھی گنج، سونا چاندی مارکٹ اور کپڑا مارکٹ شاہراہ پر دہشت مچاتے ہوئے مویشیوں، گائے اور بکریوں کے جھنڈ کا تعاقب کرتے ہوئے مذکورہ شاہراہوں پر ہلچل مچا رکھا ہے اور اس کے راستہ میں آنے والے پیدل راہگیر و موٹر سیکل سوار افراد پر طاقت سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کررہا ہے جبکہ آج شہر کے سونا چاندی مارکٹ و کپڑا مارکٹ شاہراہ پر مویشیوں کے جھنڈ کا تعاقب کرتے ہوئے دہشت برپا کردی اور راستہ میں آنے والی ایک خاتون اور نوجوان لڑکے پر حملہ کرتے ہوئے موٹر سیکل سے گرادیا اور مقام پر موجود عوام کی جانب سے بے قابو بندر کو ڈرانے پر قریب میں جھاڑیوں میں راہ فرار اختیار کرلی۔ بے قابو بندر کی دہشت کی وجہ سے عوام اور مویشیوں میں کافی خوف و ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ عوام نے محکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداران سے اس جانب توجہ مرکوز کرتے ہوئے بے قابو پاگل بندر کو پکڑنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT