Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پاگل کتوں کے حملہ میں 15 افراد زخمی

پاگل کتوں کے حملہ میں 15 افراد زخمی

کلواکرتی ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج صبح تقریباً 15 افراد پہنچے جن کو پاگل کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا تھا جن میں 4 افراد کو شدید زخم بھی آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کلواکرتی منڈل کے قریب موجود گاؤں رنگاپور ہے جہاں پر رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک پاگل کتوں نے کئی ایک افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا صبح جب لکشمماں

کلواکرتی ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج صبح تقریباً 15 افراد پہنچے جن کو پاگل کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا تھا جن میں 4 افراد کو شدید زخم بھی آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کلواکرتی منڈل کے قریب موجود گاؤں رنگاپور ہے جہاں پر رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک پاگل کتوں نے کئی ایک افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا صبح جب لکشمماں کو ان کے گھر والوں نے مقامی سنٹر پر لے گئے تو پتہ چلا کہ ایسے کئی ایک افراد ہیں جنہیں کتوں نے کاٹ لیا ہے ۔ مقامی سرپنچ ناگماں کے شوہر اور دیگر وارڈ ممبروں نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے تمام لوگوں کو دو آٹوز کے ذریعہ کلواکرتی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر شیوا رام نے تمام افراد کو انجکشن لگاکر شریک دواخانہ کرلیا جن کا علاج جاری ہے جبکہ ان 15 افراد میں سے 4 افراد لکشمماں ، چنداناں 11 سالہ ، بھگوت ، نرنجن کو بہت زیادہ زخمی کردیا جبکہ لکشمماں کے سر میں تو 54 انچ لمبا گڑا پرچکا ہے اور ہاتھ میں فریکچر بھی آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT