Wednesday , December 19 2018

پاگل کتے کے حملہ میں ایک کمسن لڑکا ہلاک

شمس آباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی کتہ تانڈہ میں پاگل کتے کے حملہ میں ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب آکاش ولد رام داس 5 سالہ ساکن مدن پلی کتہ تانڈہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا اسی دوران ایک پاگل کتے نے اس پر حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ مقامی افراد کے بموجب اس پاگل کتے نے گذشتہ تین چار دنوں سے دہشت پھیلا رکھی ہے ۔ گذشتہ دنوں میں اس کے حملہ میں تین چار افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ شمس آباد رورل پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT