Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پبلک انٹرپرائزس پر مرکز کی اجارہ داری، تلنگانہ کے نوجوان روزگار سے محروم

پبلک انٹرپرائزس پر مرکز کی اجارہ داری، تلنگانہ کے نوجوان روزگار سے محروم

تلنگانہ کی مکمل تقسیم کے عمل میں تاخیر، کئی محکموں پر آندھرائی افراد کا غلبہ، پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب

حیدرآباد۔2اگست(سیاست نیوز) چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے ریاست تلنگانہ کی مکمل تقسیم کے عمل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے نوے فیصد پبلک انٹر پرئزیس پر مرکزکی غیرمعمولی اجارہ داری کے سبب تلنگانہ کے نوجوانوں کاروزگار متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے ان محکموں میں آندھرائی عہدیداروں کے غلبہ کو بھی علاقہ تلنگانہ کی ترقی میں رکاو ٹ قراردیا۔ آج یہاں ٹی این جی اوز میںمنعقدہ ٹی جے اے سی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پروفیسر کودنڈارام نے ہائی کورٹ کی تقسیم میںتاخیرپر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی مکمل تقسیم کے لئے مرکز ی حکومت پر دبائو ضروری ہے جس کے لئے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک ہفتہ طویل احتجاجی حکمت عملی کو قطعیت دی ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ 6اگست کو بڑے پیمانے پر ریاست گیر تلنگانہ نظریہ ساز آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی یومِ پیدائش منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ضلع سطح پر پریس کانفرنس ‘ گول میز کانفرنس‘ اجلاس‘ اور سرکار ی ملازمین کے ہمراہ وقفہ لنچ کے دوران احتجاجی مظاہروں کو انعقاد عمل میںلاتے ہوے مرکزی حکومت کو ریاست میں تلنگانہ کی مکمل تقسیم میںتاخیر سے ہونے والی پریشانیوں سے واقف کروایا جائے ۔

انہو ںنے کہاکہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران تلنگانہ ڈاکٹرس اسوسیشن کے وفد نے بھی جے اے سی سے دواخانہ عثمانیہ کا دورہ کرنے اور حالات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے جس پر بہت جلد فیصلہ کرتے ہوئے ٹی جے اے سی کا ایک وفد عثمانیہ دواخانہ کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی یومِ پیدائش کے موقع پر ٹی جے اے سی جانب سے دئے گئے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی بھی عوام سے اپیل کی ۔ اس موقع صدر ٹی این جی اوز رویندر ریڈی‘ صدر ٹی جی اوز شریمتی ممتا‘ جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز جنا ب عبدالحمید‘ صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب اور ٹی جے اے سی اسٹیرینگ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔
دفتر سیاست میں اردو کلاس کا انعقاد
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) دفتر سیاست میں بروز اتوار 2 اگسٹ کو اردو کلاس منعقد ہوئی۔ ذکی جمال نے اردو کلاس کا مشاہدہ کیا اور اردو کے ننھے کمسن طلباء و طالبات کے ذوق و شوق کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ طلباء و طالبات نے اردو رسم الخط کو اس کے سارے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کی۔ آئندہ کلاس 9 اگسٹ کو شام 5 تا 8 بجے شب منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر صبیحہ نسرین قادری شمسی کلاس لیں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9052193788 پر ایس ایم ایس کریں۔

TOPPOPULARRECENT