Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پبلک سرویس کمیشن سے تقررات کے اعلامیوں پر عمل کیلئے ٹاسک فورس کمیٹیاں

پبلک سرویس کمیشن سے تقررات کے اعلامیوں پر عمل کیلئے ٹاسک فورس کمیٹیاں

/27 اگست کو صدور محکمہ جات کے ساتھ اجلاس ، مسائل کو حل کرنے کی مساعی
حیدرآباد ۔ /23 اگست (سیاست نیوز) نوٹیفیکیشنس کلیرنس کیلئے ٹی ایس پی ایس سی نے اراکین پر مشتمل چار ٹاسک فورس کمیٹیوں کی تشکیل دی ہے اور یہ کمیٹیاں نوٹیفکیشنس کی اجرائی میں رکاوٹ بننے والے مسائل کی جلد از جلد یکسوئی عمل میں لائیں گی ۔ مختلف محکمہ جات سے مختلف جائیدادوں کی تفصیلات اور رول آف ریزرویشن سے متعلق وٹھل اور ودیا ساگر پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور اس اجلاس میں مختلف محکمہ جات سے مختلف جائیدادوں کی بھرتی سے متعلق صدور محکمہ جات کے ساتھ /27 تا /31 اگست اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے کیلئے ٹی ایس پی ایس سی نے تمام محکمہ جات کو خطوط روانہ کئے ہیں اور شیڈول کے مطابق تمام شعبہ جات کے صدور کو تفصیلات کے ساتھ حاضر ہونے کی اطلاع دی ہے اور کمیٹی نے اس بات کو نوٹ لیا کہ محکمہ تعلیمات کی جانب سے اساتذہ کی جائیدادوں پر بھرتی سے متعلق ضلع سطح پر جائیدادوں ، قابلیت اور دیگر اصول و ضوابط کی تفصیلات وصول ہونا ہے ۔ علاوہ ازیں تمام جائیدادوں پر بھرتی کیلئے محکمہ مالیہ کی منظوری بھی حاصل کرنا ہے اور مذکورہ تمام تفصیلات کی وصولی ہونے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ بلدی انتظامیہ ،محکمہ شہری ترقیات اور عظیم تر بلدیہ کے شعبہ جات میں ہیلت اسسٹنٹ ، شانٹری اسسٹنٹ ، ٹاؤن پلاننگ آفیسرس اور ڈرافٹس مین سیول جیسی جائیدادوں کیلئے محکمہ بلدی انتظامیہ میں سرویس رولس نہیں ہیں اس لئے ٹی ایس پی ایس سی نے دیگر محکمہ جات کے سرویس رولس کو اپناتے ہوئے احکامات جاری کرکے تفصیلات روانہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ محکمہ طبی تعلیم و صحت میں 1500 پیرامیڈیکل اور ٹکنیکل اسسٹنٹ جائیدادیں ہیں اس معاملہ میں سرکاری منظورہ کردہ جائیدادوں صدر ضلع سطح پر روانہ کردہ جائیدادوں میں فرق پایا جاتا ہے ۔ اس لئے تمام جائیدادوں کی شناخت کرتے ہوئے تفصیلات روانہ کرنے کہا گیا ہے اور محکمہ مال کی جانب سے کلرک اور ٹائپسٹ کی 800 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کو تفصیلات روانہ کی گئی ہیں اور حکومت جدید تشکیل شدہ اضلاع کی سطح پر بھرتی کرنا چاہتی ہے اور جدید جائیدادوں کی منظوری حاصل ہونے تک ان جائیدادوں پر بھرتی روکے رکھنے کا ٹی ایس پی ایس سی نے فیصلہ کیا ہے اور جدید اضلاع میں ضرورت کے مطابق کم از کم پانچ تا چھ ہزار جائیدادیں منظور کی جانے کی امید ہے اس لئے ان تمام جائیدادوں کے لئے ایک ساتھ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ الغرض تمام محکمہ جات میں تمام خالی جائیدادوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
آج خواتین کی انڈین آرٹ اینڈ کلچر تقاریب کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : خواتین کی تنظیم رنگ منجری کے زیر اہتمام انڈین آرٹ اینڈ کلچر تقاریب کلاپارو ’ دا ویمن آف ٹو ڈے فار دا ورلڈ آف ٹو ڈے ‘ کا 24 اگست کو 12-30 بجے دن اسٹیٹ گیلری آف آرٹ مادھا پور میں شریمتی یس وانی دیوی پرنسپل یس وی کالج آف فائن آرٹ اور ڈاکٹر کے لکشمی ڈائرکٹر اسٹیٹ گیلری آف آرٹ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ کریٹیوہاٹ ، سری آرٹس ، پڈی لائٹ انڈسٹریز لمٹیڈ کے تعاون سے یہ تقاریب 24 تا 27 اگست تک صبح 11 تا 5 بجے شام تک مصوری کی نمائش عوام کے لیے رکھی جائے گی ۔ اس تقاریب میں مسرز ایم وی رمنا ریڈی صدر دی حیدرآباد آرٹ سوسائٹی ، مشہور ناول نگار رائٹر و فلم میکر ممبئی مسٹر پرتھوی اوبرائے ، وائی کنٹم ناکیش قومی ایوارڈ یافتہ مصور مسٹر مرلی دھر کروپ ، ڈاکٹر پی چندر شیکھر ، مسٹر اینڈ مسرز سری سوامی ، مس کے بی اندرا مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ صدر نشین رنگ منجری شریمتی شویتا شکلا صدارت کریں گی ۔ تفصیلات کیلئے 9533889258 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT