Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت : چیف منسٹر

پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت : چیف منسٹر

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج کہا کہ حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مؤثر اور بہتر بنایا جانا چاہئے تاکہ بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے آج شہر میں جاری میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں کا متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جب یہ پراجکٹ مکمل ہوجائے گا اس وقت بھی وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی درکار ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج شہر میٹرو ریل پراجکٹ کے تحت احاطہ کئے جانے والے علاقوں سے کہیں زیادہ پھیل چکا ہے۔ یہاں کی آبادی ایک کروڑ سے متجاوز ہوگئی ہے۔ انہوں نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ انٹلیجنس میکانزم کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے کمشنر پولیس مہندر ریڈی کو ممبئی کے سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد میں مجوزہ اسکائی کریپرس اور اسکائی ویز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور ایل اینڈ ٹی سے اس بارے میں تجاویز طلب کی۔ واضح رہیکہ حیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر ایل اینڈ ٹی کی جانب سے کی جارہی ہے۔ یہ پراجکٹ تین مرحلوں میں پورا کیا جانے والا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے کام جاری ہیں۔ کمپنی کا یہ موقف ہیکہ وہ مقررہ مدت میں اپنا پراجکٹ مکمل کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT