پبلک ہیلت ورکرس سے ہڑتال ختم کرنے کمشنر جی ایچ ایم سی کی اپیل

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے پبلک ہیلت ورکرس اور یونین سے عوامی مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے کام نہ ہونے سے عوامی صحت کو خطرات لاحق ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے سانٹیشن ورکرس اجرت میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم فروری سے ہڑتال کررہے ہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے پبلک ہیلت ورکرس اور یونین سے عوامی مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے کام نہ ہونے سے عوامی صحت کو خطرات لاحق ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے سانٹیشن ورکرس اجرت میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم فروری سے ہڑتال کررہے ہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت صورتحال کی سنگینی سے واقف ہے اور اس مسئلہ کا جائزہ لینے سینئیر عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو عنقریب اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT