Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / پب آتشزدگی : ہوٹل مالک کو ضمانت کی اجازت

پب آتشزدگی : ہوٹل مالک کو ضمانت کی اجازت

ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائیکورٹ نے ہوٹل مالک وشال کاریا کو مجسٹریٹ کی عدالت سے فوری ضمانت طلب کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس ماہ کملاملس کمپاؤنڈ پب آتشزدگی واقعہ کے ضمن میں کاریا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیخلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 216 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس نے اپنی رہائش گاہ پر 1۔ اباؤ پب کے شریک مالک اور کلیدی ملزم ابھیجیت مانکر کو پناہ دی تھی۔ بھوئی واڑہ مجسٹریٹ کی عدالت نے 10 جنوری کو انہیں 17 جنوری تک پولیس تحویل میں دیدیا تھا، لیکن کاریہ پولیس تحویل کیخلاف چلینج کرتے ہوئے بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوا تھا اور کہا تھا کہ آتشزدگی کے واقعہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کاریا نے کہا کہ انہوں نے صرف ملزم کی کار اپنے گھر میں رکھی تھی۔ چنانچہ ان کیخلاف یہ الزام عائد نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ کار نے کوئی جرم نہیں کیا تھا۔ جسٹس ریوتی موہیتے دیرے نے پولیس سے دریافت کیاکہ آیا وہ کاریا کے خلاف مزید دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنا چاہتی ہے۔ خصوصی عدالت استغاثہ نے عدالت سے کہا کہ آتشزدگی کے اصل جرم یا پھر دیگر کسی جرم سے انہیں کاریا کے کسی ربط کے بارے میں کوئی مواد دستیاب نہیں ہوا ہے، لیکن انہوں نے اس کار کو اپنے گھر میں رکھا تھا جبکہ اس کا مالک مفرور تھا۔

TOPPOPULARRECENT