Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پب میں توڑ پھوڑ ، تلگو فلم اداکار اودے کمار گرفتار

پب میں توڑ پھوڑ ، تلگو فلم اداکار اودے کمار گرفتار

پب میں زبردستی داخل ، برہنہ رقص اور شیشے توڑنے کا الزام
حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے تلگو فلم اداکار اودئے کرن کو پب میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا۔ بتایا جاتا ہے کہ /23 مارچ کی شب اودئے کرن نے دسبیلا (اوور دی مون پب) میں داخل ہونے سے روکنے پر اس نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پب کے شیشے توڑ دیئے اور بعد ازاں پب میں جبری طور پر داخل ہوکر برہنہ رقص کیا ۔ انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ اودئے کرن کو پب میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اس نے یہ ہنگامہ آرائی کی تھی ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تلگو فلم اداکار کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج ہیں جس میں اسے اپنے دوست پر پستول سے دھمکانے ، مادھا پور میں نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے اور کاکیناڈا میں فلموں میں رول دلانے کے بہانے لڑکی سے دست درازی کرنے کے واقعات بھی شامل ہیں ۔ سابق میں اودئے کرن کو ڈرگس کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT