Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / پتنجلی آن لائن کاروبار 10 گنا بڑھانے کا نشانہ

پتنجلی آن لائن کاروبار 10 گنا بڑھانے کا نشانہ

نئی دہلی۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روزمرہ کی صارفین مصنوعات (ایف ایم سی جی)شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی (Patanjali)نے ایک ساتھ 8 بڑے ای ۔خوردہ فروشوں کے ساتھ شراکت داری کا آج اعلان کیا اور کہا کہ اس کا مقصد تین سال میں کاروبار کو 10 گنا بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے ۔بابا رام دیو نے پتنجلی کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اچاریہ بال کرشن پے ٹی ایم مال، بگ باسکٹ، فلپ کارٹ، گروفرس، امیجن، نیٹ میڈس، ون ایم جی اور شاپ کلوز کے سینئر افسروں کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی پتنجلی کا کاروبار 10 ہزار کروڑ روپے کا ہے اسے دو تین برس میں 50 ہزار سے ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان آن لائن پلیٹ فارمس کے تجربے کے دوران یومیہ 10لاکھ آرڈر آرہے تھے ۔ آئندہ ایک دو برس میں 2,000 کروڑ سالانہ آرڈر کا ہدف ہے ۔ اس کیساتھ ہی بیرون ممالک میں بھی اپنی موجودگی بڑھاتے ہوئے پانچ سے دس برسوں میں کم از کم 10 تا 20 ممالک میں معروف ایف ایم سی جی کمپنی بنانا ہے ۔

بچپن سے ہی ضروری ہے دھوپ اور وٹامن ڈی
نئی دہلی۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چاروں طرف شیشے سے بند مکمل طور سے ائیرکنڈیشننگ والے گھر اور دفتر اگرچہ آرام دہ محسوس ہوتے ہوں، لیکن یہ آپ کی ہڈیوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں جو صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔سینئر بون سرجن ڈاکٹر راجو ویشیہ نے ملک کے الگ الگ شہروں میں جوڑوں میں درد اور گٹھیا (ارتھرائٹس) کے ایک ہزار مریضوں پر اسٹڈی کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ان میں سے 95%مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے جس کی ایک بنیادی وجہ کافی مقدار میں دھوپ نہیں ملنا ہے جس میں وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT