Wednesday , December 12 2018

پتنگ بازی کے دوران تیسری منزل سے گرنے پر نوجوان کی موت

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) پتنگ بازی کے دوران تیسری منزل سے گرکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ پربھو تیسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پربھو فتح نگر علاقہ کے ساکن لکشمی نارائن کا بیٹا تھا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا کل شام تیسری منزل کے بالائی حصہ سے پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس صنعت نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT