Wednesday , December 19 2018

پتنگ کے ذریعہ مسلم ووٹ کاٹنے کی سازش

چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار کا الزام

چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار کا الزام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حلقہ پارلیمانی چیوڑلہ کانگریس امیدوار مسٹر کارتک ریڈی نے مسلم رائے دہندوں بالخصوص غریب عوام سے اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ اس کی بات میں کامیاب ہوجائیںگے تو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پینے کے پانی کی سربراہی اور تعلیمی ادارے اور سرکاری دواخانہ اور مسلم گرلز ہاسٹل کا قیام عمل میں آئیںگے۔ مسٹر کارتک ریڈی نے آج اپنی رہائش گاہ پر نمائندہ سیاست شاہ نواز بیگ سے ایک انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ، تلگو دیشم اور ٹی آر ایس کی سازشوں کے تحت چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ سے پتنگ کا نشان دلانے کی سازش کی گئی تاکہ انتخابات میں یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جائے کہ ایک مسلم جماعت جو مقابلہ کر رہی ہے یہ تو صرف بی جے پی اور ٹی آر ایس کی سازشوں کی وجہ سے ۔ یہاں پر ایک آزاد امیدوار کو اتارا گیا تاکہ اقلیتوں کے ووٹ منقسم کیا جائے تاکہ ایک فرقہ پرست جماعت کے پارلیمانی امیدوار کو کامیابی حاصل ہو۔ مسٹر کارتک ریڈی نے مزید کہا کہ حلقہ راجندر نگر ، تانڈور ، مہیشورم ، چیوڑلہ کے مسلم رائے دہندوں سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ کانگریس کے نشان ہاتھ پر اپنا قیمتی و انمول ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ۔ سیکولرازم کو مضبوط و مستحکم کریں۔ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو کہ ہر مذہب کا احترام کرتی ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کی بھی ہمدرد جماعت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT