Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / پتھریبل کیس : یٰسین ملک گرفتار ، احتجاج کی کوشش ناکام

پتھریبل کیس : یٰسین ملک گرفتار ، احتجاج کی کوشش ناکام

سرینگر ۔3 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یٰسین ملک اور اُن کی تنظیم کے چند کارکنوں کی جانب سے اننت ناگ میں احتجاج کے منصوبہ کو پولیس نے آج ناکام بناتے ہوئے یٰسین ملک کو حراست میں لے لیا جو فوج کی جانب سے پتھریبل فرضی انکاؤنٹر کیس کو بند کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے تھے ۔ یٰسین ملک اور

سرینگر ۔3 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یٰسین ملک اور اُن کی تنظیم کے چند کارکنوں کی جانب سے اننت ناگ میں احتجاج کے منصوبہ کو پولیس نے آج ناکام بناتے ہوئے یٰسین ملک کو حراست میں لے لیا جو فوج کی جانب سے پتھریبل فرضی انکاؤنٹر کیس کو بند کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے تھے ۔ یٰسین ملک اور اُن کی تنظیم کے دیگر 12 کارکنوں کو اونتی پورہ میں احتیاطی طورپر حراست میں لے لیا گیا جب وہ احتجاج منظم کرنے کیلئے اننت ناگ کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ پتھریبل میں بے قصور شہریوں کی ہلاکت میں ملوث سپاہیوں کو فوج کی جانب سے کلین چٹ دیئے جانے کیخلاف جے کے ایل ایف نے احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT