Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / پتہ پوچھنے کے بہانہ  خواتین کو نشانہ بنانے والی ٹولی گرفتار

پتہ پوچھنے کے بہانہ  خواتین کو نشانہ بنانے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) پتہ پوچھنے کے بہانے خواتین کو رہزنی کا نشانہ بنانے والی ایک تین رکنی بدنام زمانہ ٹولی کو کیسرا پولیس نے بے نقاب کردیا اور ایک سرغنے کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دونوں مفرور بتائے گئے ہیں ۔ جن کا تعلق اترپردیش کے گورکھپور علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس 24 سالہ ایم سوئن ساکن بی این ریڈی نگر متوطن اڑیسہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے طفنچہ اور 5 کارتوس کے علاوہ مسروقہ طلائی زیورات و نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ٹولی جس میں دو افراد انیل اور حکیم مفرور ہیں جو تنہا خواتین کو نشانہ بناتے تھے ۔ کالونیوں میں تنہا خواتین کو دیکھ کر ان کا راستہ روکتے اور پتہ پوچھنے کے بہانے رہزنی کرتے تھے ۔ یہ ٹولی جملہ 8 معاملات میں ملوث ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT