Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پجارا، پانچوں دن بیٹنگ کرنے والے تیسرے ہندوستانی بن گئے

پجارا، پانچوں دن بیٹنگ کرنے والے تیسرے ہندوستانی بن گئے

کولکتہ20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چتیشور پجارا ایک ٹسٹ میچ کے پانچوں دن بیٹنگ کرنے والے ہندستان کے تیسرے اور دنیا کے نویں بیٹنگ بن گئے ہیں۔ پجارا نے سری لنکا کے خلاف یہاں ایڈن گارڈن میں پہلے ٹسٹ میں پانچوں دن کسی نہ کسی موقع پر بیٹنگ کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ریکارڈ سب سے پہلے ہندستان کے ہی ایم ایل جے سمہا نے بنایا تھا۔ دلچسپ بات ہے کہ جے سمہا کا ریکارڈ بھی کولکتہ کے میدان پر ہی بنا تھا۔ جے سمہا نے جنوری 1960 میں کولکتہ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی باری میں 20 (ناٹ آؤٹ) اور دوسری اننگز میں 74 رن بنانے کے لئے پانچوں دن بیٹنگ کی تھی۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دوسرے ہندستانی موجودہ کوچ روی شاستری تھے جنہوں نے دسمبر 1984 میں کولکتہ میں ہی انگلینڈ کے خلاف 111رن اور 7 رن (ناٹ آؤٹ) کے لئے پانچوں دن بیٹنگ کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT