Saturday , August 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / پجارا کی تنہا جدوجہد،ہندوستان74/5

پجارا کی تنہا جدوجہد،ہندوستان74/5

کولکتہ۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن آج اپنی پہلی اننگز میں 32.5 اوور میں پانچ وکٹ گنواکر 74 رنز ہی بناسکی کہ بارش نے پھر سے میچ میں خلل ڈالا اور کھیل کو روکنا پڑا۔کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین چتیشور پجارا فی الحال 47 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں اور کریز کی دوسری جانب وردھیمان ساہا6 رنز بناکر میدان پر ان کے ساتھ موجود ہیں۔ بارش کی وجہ سے ہی دوسرے دن لنچ کو بھی طے شدہ وقت سے پہلے ہی کروالیا گیا تھا۔میچ کے دوسرے دن ہندستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 57 رنز جوڑے جبکہ کل اس کا کھیل تین وکٹ پر 17 رن بناکر ختم ہوا تھا۔ صبح ہندستان نے اجنکیا رہانے (4) اور اشون (4) کے اہم وکٹ سستے میں گنوائے ۔ سری لنکا کے لئے یہ دونوں ہی وکٹ فاسٹ بولر دسن شناکا نے لئے ۔ میچ کے پہلے ہی دن بغیر کوئی رن دیئے ہندستان کے تین اہم بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے والے سرنگا لکمل نے دوسرے دن بھی اپنی جارحانہ بولنگ کو جاری رکھا اور کل کے چھ میڈن اوورں کی طرح آج بھی تین میڈن اوور ڈالے اور اپنے کل11 اوور کی بولنگ میں پانچ رن ہی دیئے ۔دوسری جانب ہندستانی بیٹسمینوں کی صورتحال دوسرے دن بھی سدھر نہیں سکی اور کل کے ناٹ آؤٹ رہانے 21 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چار رن ہی بناسکے ۔ شناکا کی گیند پر وکٹ کیپر ڈکویلا نے رہانے کا کیچ لیتے ہوئے پویلین کی راہ دکھائی اور دن کا پہلا وکٹ حاصل کیا جبکہ ہندستان نے30 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔رہانے کے آوٹ ہونے کے بعد آف اسپنر روی چندر اشون گلی میں دمتھ کرونارتنے کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چار رنز بنائے ۔ اشون چوکا لگانے کے بعد اپنی باقی 26 گیند وں پر کوئی رنز نہیں بناسکے اور لاہیرو گماگے کی گیند پر اپنی انگلی بھی زخمی کروابیٹھے ۔مشکل وکٹ اور کم اسکور کو دیکھتے ہوئے اشون کو وکٹ کیپر ساہا سے اوپر بیٹنگ کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT