Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / پدماتی مسئلہ پر آخر وزیراعظم خاموش کیوں ہیں

پدماتی مسئلہ پر آخر وزیراعظم خاموش کیوں ہیں

سمرتی ایرانی اور بالی ووڈ کو بھی اب منہ کھولنا ہوگا: شتروگھن سنہا
نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اطلاعات و نشریات سمرتی ایرانی سے سوال کیا کہ آیا یہ لوگ فلم پدماوتی کے مسئلہ پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس سے بھی سوال کیا کہ ان لوگوں نے پدماوتی تنازعہ پر اب تک منہ کیوں نہیں کھولا۔ شتروگھن اکثر پارٹی کے سرکاری موقف سے برعکس موقف اختیار کرتے ہیں اور بعض مسائل جیسے نوٹ بندی جیسے مسائل پر انہوں نے پارٹی کے فیصلوں کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹیوئٹر اکائونٹ پر حالیہ پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے کروائے گئے سروے کا حوالہ دیا جو امریکی تھنک ٹینک ادارہ ہے۔ آحر میں اسے اطلاعات و نشریات کی وزیر اور ہمارے مقبول عام وزیر اعظم نے اس مسئلہ پر یکلخت خاموشی اختیار کیوں کی ہے یہ ایک نازک وقت ہے۔ بزرگ اداکار نے جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پٹنہ صاحب سے نمائندگی کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور عامر خان سے بھی سوال کیا کہ ان لوگوں نے سنجے لیلا بنسالی کی فلم سے تنازعہ پر خاموشی کیوں اختیار کرلی ہے۔ پدماوتی اس وقت ایک سلگتا ہوا مسئلہ بنا ہوا ہے اور عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ امیتابھ بچن جیسے نامور اداکار خاموش ہیں اور عامر خان و شاہ رخ جیسے نامور اداکاروں نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ شاہ رخ خان نے بنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں رول ادا کیا ہے۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں صرف اس وقت بولتا ہوں جب مجھے کچھ غلط ہوتا محسوس ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT