Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / پدماوتی تنازعہ : پولیس کا سختی سے نمٹنے کا اعلان

پدماوتی تنازعہ : پولیس کا سختی سے نمٹنے کا اعلان

ممبئی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے آج اعلان کیاکہ جو لوگ فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے پہلے مہم جوئی میں ملوث ہوں گے اُن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب سپریم کورٹ نے ’پدماوتی‘ کے قابل اعتراض مواد کے خلاف تازہ درخواست مفاد عامہ کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ہے۔ کوئمبتور سے موصولہ اطلاع کے بموجب کرنی سینا نے اعلان کیا ہے کہ اگر فلم پدماوتی پر امتناع عائد نہ کیا جائے تو احتجاج میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ جئے پور اور چتوڑ گڑھ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب راجستھان میں آج فلم پدماوتی کے خلاف تازہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجیوں نے قلعہ چتوڑ کے داخلہ کی ناکہ بندی کردی اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے کو نذر آتش کیا۔ سیاسی قائدین بھی اِس فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج میں شامل ہوگئے۔ صدر راجپوت کرنی سینا سکھدیو سنگھ گوگا میڑی نے بنگلورو میں کہاکہ اگر فلم پر امتناع عائد نہ کیا جائے تو ملک گیر سطح پر احتجاج میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی بورڈ برائے فلمی صداقت نامے سی بی ایف سی نے فلمسازوں کی درخواست جو فلم کو صداقت نامہ جاری کرنے کے لئے پیش کی گئی تھی نامکمل قرار دیتے ہوئے واپس کردی۔ بورڈ نے کہاکہ اُسے بورڈ میں پیش کرنے پر اِس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT