Monday , April 23 2018
Home / تفریح / پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

نئی دہلی23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ فلم ’پدماوتی‘کو بیرون ملک میں آئندہ یکم دسمبر کو ریلیز کرنے سے روکنے کے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ، جس پر منگل کو سماعت ہوگی۔پیشہ سے وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دلیل دی کہ فلم سازوں نے اس فلم کے گانوں اور پرومو کو سنسر بورڈ کی مبینہ طورپر منظوری کے تعلق سے عدالت کو گمراہ کیا ہے ۔ان کی دلیل سننے کے بعد بنچ

نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں 28نومبرکو سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس مشرا نے درخواست گذار سے کہاکہ وہ فی الحال اس سلسلہ میں باضابطہ طورپر عرضی داخل کریں۔
پدماوتی برطانیہ میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی
دریں اثناء سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم پدماوتی آئندہ یکم دسمبر کو برطانیہ میں ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس فلم کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہروں کے سبب ہندوستان میں اس کے ریلیز موخر کردی گئی ہے ۔دوسری طرف برٹش بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (بی بی ایف سی) نے اس کی ریلیز کی اجازت دے دی ہے ۔بی بی ایف سی نے فلم میں کسی حذف کے بغیر اسے A12 سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔

سسرال میں آیا بہنوئی دو سالوں کا قتل کرکے فرار
کانپور23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں کانپور کے سجتی علاقے میں ایک شخص بیوی سے جھگڑا ہونے کی وجہ سے اپنے دو سالوں کا قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ارویا ضلع کے ایانا علاقے کے رہنے والے منوج کی شادی کانپور کے رمیش کی بیٹی سے ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ دنوں کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے لگا اورآئے دن اس کی بیوی اپنے میکے چلی جاتی تھی۔ منوج دو روز قبل اپنی بیوی کو سسرال سے لینے آیا تھا لیکن اس نے جانے سے انکار کردیا۔ برہم منوج نے دوسالوں 15 سالہ سمیت اور اتل (10)کو قتل کرکے فرا ر ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT