Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / ’ پدماوتی‘ کی دھمکیوں سے ملک کی ساکھ متاثر : کانگریس

’ پدماوتی‘ کی دھمکیوں سے ملک کی ساکھ متاثر : کانگریس

جمشیدپور 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے فلم ’پدماوتی‘ کے ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کو طالبانی قرار دیا اور ایسی دھمکیوں سے ملک کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ بعض قائدین اور گروپوں نے مبینہ طور پر بھنسالی اور فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا کا سر قلم کردینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ تاہم تاریخ دان اِس بارے میں منقسم رائے رکھتے ہیں کہ آیا رانی پدماوتی کا وجود بھی رہا ہے یا نہیں۔ اے آئی سی سی ترجمان ڈاکٹر اجئے کمار نے پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر آپ کو یہ فلم پسند نہیں تو اِسے مت دیکھئے لیکن ایکٹر اور ڈائرکٹر کو پرتشدد دھمکیاں جاری کرنا بیرون ملک ہندوستان کا امیج بگاڑنے کے مترادف ہے۔ ہم نے اس طرح کے بیانات دیکھے اور سنے ہیں کہ ہندوستان بھی طالبان بن چکا ہے۔ بعض ریاستوں کی جانب سے فلم پدماوتی کے ریلیز پر امتناع عائد کردینے کے بارے میں سوال پر کانگریس ترجمان نے کہاکہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کسی بھی فلم کے ریلیز ہونے کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز اتھاریٹی ہے۔

TOPPOPULARRECENT