Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ’پدماوتی‘ کے فلم سٹ پر غنڈہ گردی پوشاکیںجلادی گئیں

’پدماوتی‘ کے فلم سٹ پر غنڈہ گردی پوشاکیںجلادی گئیں

کولہاپور ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سٹ کو آج کی ابتدائی ساعتوں میں ضلع کولہاپور میں نامعلوم افراد نے غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کہا کہ پوشاکوں کو جلا دیا گیا اور وہاں رکھے گئے جانوروں کو بھگا دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ دیپکا پڈوکون والی اس فلم کی شوٹنگ مغربی مہاراشٹرا کے اس ضلع کے پہاڑی بلندی والے مقام مہاسائی پتھر میں چل رہی ہے۔ کل رات 1 اور 2 بجے کے درمیان 15-20 افراد کا گروپ سٹ پر پہنچا۔ سینئر پولیس انسپکٹر پنہالا پولیس اسٹیشن دھنیا کمار گوڈسے نے کہا کہ ان لوگوں نے فلم کی پوشاکوں کو آگ لگا دی اور گھوڑوں کیلئے رکھا چارہ بھی خاکستر کردیا۔ فلم کیلئے کام کرنے والے عملہ نے دو غنڈوں کو پکڑا۔ تاہم گروپ کے دیگر ارکان نے حملہ کیا اور وہ بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ غنڈوں نے سٹ کے قریب کھڑی عملہ والوں کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کرنے کی مبینہ کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT