Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پدما دیویندر ریڈی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ،انتخاب کو بلامقابلہ بنانے، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت

پدما دیویندر ریڈی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ،انتخاب کو بلامقابلہ بنانے، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت

حیدرآباد /10 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسز پدما دیویندر ریڈی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ انتخاب کو بلامقابلہ بنانے کے لئے ریاستی وزیر اسمبلی امور ہریش راؤ اپوزیشن جماعتوں سے مشارت کر رہے ہیں اور کانگریس پارٹی کسی اپوزیشن قائد کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ حاصل ہونے دیگر جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اتفاق رائے سے اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کے بعد حکومت اب ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ پر نظر جمائے ہوئے ہے، جب کہ قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی نے سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اور سابق ڈپٹی اسپیکر ملو بٹی وکرامارک کو حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ دونوں قائدین اپنا کام شروع کرچکے ہیں۔ دریں اثناء تلگودیشم کے فلور لیڈر ای دیاکر راؤ نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن جماعتوں کو دینے کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے ماضی کی روایت کو بحال کرتے ہوئے ایک بار پھر تاریخ دُہرانے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT