Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پرائمری کمیونٹی ہیلت سنٹرس سرجنس کے تقررات

پرائمری کمیونٹی ہیلت سنٹرس سرجنس کے تقررات

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ صحت عامہ و خاندانی بہبود میں پرائمری / کمیونٹی ہیلت سنٹرس میں کام کرنے کے لئے سیول / ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جملہ 528 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ جن میں سیول اسسٹنٹ سرجنس کی 521 جائیدادیں ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس میں کامیابی اور انٹرنشپ مکمل کئے گئے اور ریاستی میڈیکل کونسل کی رکنیت رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے اور امیدوار کی عمر یکم جولائی 2017 ء تک 44-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ جبکہ ایس سی، ایس ٹی طبقات کو عمر میں 5 برس کی چھوٹ دی جائے گی۔ پے اسکیل 40,270 ، 93,270 پرسڈنشیل آرڈر 1975 کے مطابق (قدیم 10 اضلاع) زون 5 ، 6 اور 7 علاقوں کے امیدواروں کو مقامی امیدوار کی حیثیت شناخت کی جائے گی۔ 15:17:4 کی مناسبت سے مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی (متعلقہ محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق) زون 5 کے علاقے عادل آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، زون 6 کے علاقے رنگاریڈی، نظام آباد، محبوب نگر، میدک، نلگنڈہ زون 7 کے علاقے حیدرآباد، سکندرآباد ڈیویژن، میونسپل کارپوریشن آف حیدرآباد (سکندرآباد ڈیویژن)، سکندرآباد کنٹونمنٹ ایریا، او یو کیمپس، فتح نگر، بوئن پلی، مچابولارم، ملکاجگری، اوپل کلاں، الوال، بالا نگر، موسیٰ پیٹ، کوکٹ پلی پنچایت علاقے، زمستان پور اور لالہ گوڑہ علاقے ہوں گے۔ انتخاب 100 نمبرات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ درخواست فیس 200 روپئے اور درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2018 ء ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ http://dophfw.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT