Monday , June 25 2018
Home / دنیا / پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ، نتن یاہو کیخلاف احتجاجی مظاہرے

پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ، نتن یاہو کیخلاف احتجاجی مظاہرے

تل ابیب۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عہدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن ہاہو کو بددیانت قرار دیتے ہوئے ’کرائم منسٹر‘گھر جاؤ کے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبہ کے حوالہ سے دستخط بھی کیے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے اور مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اوراس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم عہدہ نہیں چھوڑ دیتے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدہ کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم نہ صرف قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مرتکب پائے گئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے منصب کو ذاتی فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا۔

TOPPOPULARRECENT