Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / پرائم ٹائم میں مراہٹی فلموں کی نمائش کی تجویز سے دستبرداری

پرائم ٹائم میں مراہٹی فلموں کی نمائش کی تجویز سے دستبرداری

ممبئی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی حلیف جماعت شیوسینا نے آج ریاست بھر میں پھیلے ہوئے ملٹی پلکس (سنیما گھروں) میں پرائم ٹائم کے دوران مراہٹی فلموں کی نمائش کو لازمی قرار دینے کی تجویز سے حکومت کی دستبرداری کو نامنظور کردیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان سامنا میں وزیر ثقافت ونود توڈے سے کہا گیا ہے

ممبئی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی حلیف جماعت شیوسینا نے آج ریاست بھر میں پھیلے ہوئے ملٹی پلکس (سنیما گھروں) میں پرائم ٹائم کے دوران مراہٹی فلموں کی نمائش کو لازمی قرار دینے کی تجویز سے حکومت کی دستبرداری کو نامنظور کردیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان سامنا میں وزیر ثقافت ونود توڈے سے کہا گیا ہے کہ ملٹی پلکس میں 6-9 بجے کے دوران مراہٹی فلموں کی نمائش سے متعلق اپنے سابقہ اعلان پر قائم رہیں۔ پرائم ٹائم بھیک نہیں کے زیرعنوان اداریہ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھیک نہیں بلکہ مراہٹی سنیما کا حق ہے۔ شیوسینا نے کہاکہ حکومت کے تازہ اقدام سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت نے ملٹی پلکس مالکین کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے

اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ مراہٹی فلموں کو معیاری اور باکس آفس پر بہتر کاروبار کے باوجود خاطر خواہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پس پردہ ملٹی پلکس کے مالکین اور بعض مفاد پرست پروڈیوسر کا ریاکٹ کارفرما ہے۔ ہندوستانی سنیما میں مراہٹوں کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وی شانتا رام اور سی رامچندرا (موسیقار) نے ہندی سنیما کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مراہٹی سنیما آسکر تک رسائی حاصل کی اور اس کے شائقین کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT