Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پراجکٹس کے ری ڈیزائن پر کروڑہا روپئے ضائع

پراجکٹس کے ری ڈیزائن پر کروڑہا روپئے ضائع

گوداوری واٹریوزر فورم چیرمین ششی دھر ریڈی کی پریس کانفرنس
نظام آباد:20؍ اکتوبر(محمد جاوید علی )گوداوری واٹر یوزرفورم کے چیرمین سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے پریس کلب نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹس کے ری ڈیزائن کے نام پر ٹی آرایس حکومت ہزاروں کروڑ روپئے ضائع کررہی ہے ۔ پراجیکٹس کی تعمیر کئے گئے معمولی فنڈس سے مستقل طور پر آبی سہولتوں کے فراہم کیلئے موقعوں کی تلاش ناگزیر ہے۔ پینے کے پانی اور سیراب کا پانی مستقل طورپر فراہم کرنے کیلئے تحقیقات ناگزیر ہے اور کم خرچ سے مستقل طور پر آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موظف چیف انجینئر ہنمنت ریڈی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے بارے میں پائور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ واقف کرواتے ہوئے کہا کہ چار طرح سے پانی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق 5 ہزار روپئے خرچ سے فی ایکر کو 3فصلوں کو پانی فراہم کرنے کے موقع حاصل ہے۔ سابق میں میدک ضلع میں ان کی رپورٹ پر عمل کرنے کی وجہ سے دو سال تک ناکافی بارش کے باوجود بھی دو فصلوں کو پانی فراہم کیا گیا ۔ راجستھان حکومت پراجیکٹس کی تعمیر کو روکتے ہوئے ہنمنت ریڈی کی پالیسی پر عمل کرنے کی وجہ سے فائدہ حاصل ہورہا ہے اس خصوص میں کسانوں کو تربیت دینا ناگزیر ہے۔ ہنمنت ریڈی نے کئی تحقیقات کے بعد ایک پالیسی کو تربیت دیا تھابارش کے پانی پرچار طرح کی پالیسی سے پانی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اور تینوں فصل کی کاشت کی جاسکتی ہے۔یہ اسکیم کم خرچ سے انجام دی جاسکتی ہے۔حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں بھی چار طرح سے پانی سیراب کئے جانے کے بارے میں حکومت کو واقف کراتے ہوئے تفصیلی طور پر واقف کروایا گیا تھا لیکن حکومت اسے نظر انداز کرتے ہوئے پراجیکٹوں کی ری ڈائزنگ سے کروڑوں روپئے ضائع کئے جارہے ہیں۔ سنہرے تلنگانہ کا مقصد یہی ہے کیا کہے کر سوال کیااور حکومت کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی سے فی ایکر پانی سیراب کیلئے 5لاکھ روپئے خرچ ہورہے ہیں اور ایک فصل کو پانی سیراب ہورہا ہے اس موقع پر سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی، ایم ایل سی آکولہ للیتا، سابق ارکان اسمبلی گنگارام، انیل،ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان، پردیش کانگریس کے سکریٹری جی گنگادھر، این رتناکر، اربن کانگریس کے انچارج مہیش کمار گوڑ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT