Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پراجکٹ اسسٹنٹ اور جے آر ایف کے لیے انٹرویو

پراجکٹ اسسٹنٹ اور جے آر ایف کے لیے انٹرویو

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی بی آر آئی ) کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ پراجکٹ اسسٹنٹ اور جے آر ایف کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 27 جائیدادیں ہیں جن میں پراجکٹ اسسٹنٹ 19 ، جونیر ریسرچ فیلو 5 ، پراجکٹ ٹیکنیشن اور سینئیر ریسرچ فیلو 2 ہیں۔ اور سینئیر سائنٹسٹ / پرنسپل سائنٹسٹ 2 جائیدادیں ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی ای / بی ٹیک ، ماسٹر ڈگری ( ایم ای / ایم ٹیک ) بی آرک ، ایم ایس سی ، ڈپلوما کامیاب ہوں عمر کے اعتبار سے جے آر ایف کے لیے 28 سال تو بعض جائیدادوں کے لیے 35 سال تک کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ انتخاب پرسنل انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست آف لائن میں خانہ پری کرتے ہوئے ضروری اسناد کے ساتھ انٹرویو کے وقت متعلقہ پرسنل آفیسر کے پاس حاضر ہونا ہوگا اور انٹرویو 11 ، 12 ، 13 اپریل کو منعقد کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cbri.res.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT