Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / پراجکٹ قطر کے تحت دو نئی کانفرنسوں کا انعقاد

پراجکٹ قطر کے تحت دو نئی کانفرنسوں کا انعقاد

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لائٹنگ ٹیک قطر اور ایچ وی اے سی ٹیک قطر (جو گرم کرنے اور ہوا اور ایرکنڈیشن مصنوعات تیار کرتی ہے) دو نئی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ایسی مہارت کی کانفرنسیں منعقد کی ہیں جن میں فی الحال پراجکٹ قطر 2014ء کے ساتھ ساتھ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مستقبل کی بین الاقوامی تعمیری ٹکنالوجی اور تعمیراتی اشیاء کی 11 ویں نمائش 12

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لائٹنگ ٹیک قطر اور ایچ وی اے سی ٹیک قطر (جو گرم کرنے اور ہوا اور ایرکنڈیشن مصنوعات تیار کرتی ہے) دو نئی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ایسی مہارت کی کانفرنسیں منعقد کی ہیں جن میں فی الحال پراجکٹ قطر 2014ء کے ساتھ ساتھ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مستقبل کی بین الاقوامی تعمیری ٹکنالوجی اور تعمیراتی اشیاء کی 11 ویں نمائش 12 مئی سے 15 مئی تک قطر کے قومی کنونشن سنٹر میں منعقد کی جائے گی۔ آئی ایف پی قطر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا خرچ ایک اندازہ کے مطابق 350 ارب مالیاتی پراجکٹس ہوں گے جو فی الحال تعمیراتی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔ قطر تعمیراتی صنعت کا مرکز ہے۔

خلیجی تعاون کونسل اور بین الاقوامی سطح پر قطر تمیعراتی صنعت کا مرکز بن گیا ہے۔ اس ترقی کی مدد پراجکٹ قطر 2014ء کی توسیع سے ہوتی ہے جس میں سلسلہ وار کانفرنسیں منعقد کی جارہی ہیں۔ آئی ایف پی قطر نے اڈوانس کانفرنسیس اینڈ میٹنگس (اے سی ایم) کے تعاون سے ایک منفرد بزنس پلیٹ فارم کمپنیوں کے نیٹ ورک کے لئے فراہم کیا ہے جو ترقی یافتہ مشاورتی کمپنیاں ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی صنعتی ماہرین سے ربط رکھتی ہیں۔ لائٹنگ ٹیک قطر 12 اور 13 مئی کو اور ایچ وی اے سی ٹیک 14 اور 15 مئی کو منعقد کی جائیں گی۔ لائٹنگ ٹیک قطر 2014 ء لائٹنگ کی صنعت کی مخصوص ضروریات کی تکمیل کرتی ہیں جو قطر کے بازار کو درپیش ہیں۔ موجودہ اور آئندہ تعمیراتی پراجکٹس اور ان کے قطر کے اندر پائے دار مقاصد کے تحت اے سی ایم کے مینیجنگ ڈائرکٹر ٹام گور نے کہا کہ پراجکٹ قطر کانفرنس کا سلسلہ دونوں خصوصی پراجکٹ قطر کے موقف میں ہے جو سالانہ قطری تمیراتی کیلنڈر کا ایک حصہ ہے اور تیزرفتار سے ترقی پذیر ہے۔ اس کو ماہرین، داخلی تبادلہ خیال برائے چیلنجس و مواقع کی ضرورت ہے جو پراجکٹ قطر کی مصنوعہ اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو درپیش ہیں۔

آئی ایف پی قطر نے اے سی ایم کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ کانفرنسوں کا ایک منفرد سلسلہ شروع کیا جائے جو ماہرین، فیصلہ سازوں کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کے وسائل تک نئے کاروباری امکانات کے درمیان رسائی فراہم کرے گا۔ لائٹنگ ٹیک قطر کی میزبانی کرتے ہوئے پراجکٹ قطر 2014ء مندوبین اور سرپرستوں کو دونوں دنیاؤں کے بہترین تجربوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ مندوبین لائٹنگ ٹیک قطر 2014ء میں صنعت کے ماہرین سے انتہائی انوکھے پراجکٹس اور پورے علاقہ کے اور بین الاقوامی بازاروں کے پراجکٹس سے واقفیت حاصل کرسکیں گے۔ ترقی یافتہ ٹکنالوجیوں، سرکاری قواعد، صنعتی میعادوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے اور قطر میں لائٹنگ انڈسٹریز کی خصوصی ضروریات کی تکمیل کرسکیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT