Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پراجکٹ مینجمنٹ میں گریجویٹس اورسینئر مینجمنٹ پروفیشنلس کیلئے سمینار

پراجکٹ مینجمنٹ میں گریجویٹس اورسینئر مینجمنٹ پروفیشنلس کیلئے سمینار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست (پریس نوٹ) ایم او ڈی ای کے جنرل سکریٹری فاروق اے اے قریشی کے بموجب مینارٹیز آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ (MODE) سولس انفارمیٹک سے اشتراک کے ذریعہ پراجکٹ مینجمنٹ کے میدان میں گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، میڈل و سینئر مینجمنٹ پروفیشنلس کیلئے ’’ہندوستان اور گلف میں کیریئر اور ملازمتوں کے مواقع‘‘ کے عنوان س

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست (پریس نوٹ) ایم او ڈی ای کے جنرل سکریٹری فاروق اے اے قریشی کے بموجب مینارٹیز آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ (MODE) سولس انفارمیٹک سے اشتراک کے ذریعہ پراجکٹ مینجمنٹ کے میدان میں گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، میڈل و سینئر مینجمنٹ پروفیشنلس کیلئے ’’ہندوستان اور گلف میں کیریئر اور ملازمتوں کے مواقع‘‘ کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد 17 اگست کو مقرر ہے۔ اس ورکشاپ میں پراجکٹ مینجمنٹ اور سرٹیفکیشنس (پی ایم پی ، سی اے پی ایم آر ایم پی) کے پیش نظر اٹینڈیز دی جائے گی جو سیاست سمینار ہال ، جے این روڈ عابڈس میں 10 بجے دن تا 1 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ شرکت کے سرٹیفکٹ سولس انفارمیٹک کے ذریعہ ، منجانب پراجکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ یو ایس اے جاری کئے جائیں گے ۔ شرکت کنندگان سے درخواست ہے کہ 15 اگست کو یا قبل 10 بجے دن یا 5 بجے شام کے درمیان فون 040-23526558 پر اپنے نام رجسٹر کروائیں۔ محدود نشستوں کی وجہ سے صرف 150 شرکت کنندگان کو پہلے آئیں پہلے پائیں کی اساس پر شرکت کی اجازت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT