Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پراجیکٹس میں بے قاعدگیاں ‘ چیف منسٹر کو کھلے مباحث کا چیلنج : ناگم

پراجیکٹس میں بے قاعدگیاں ‘ چیف منسٹر کو کھلے مباحث کا چیلنج : ناگم

حیدرآباد 4 فبروری ( این ایس ایس ) بی جے پی لیڈر و سابق وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ٹی آر ایس حکومت پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن میں ملوث رہنے کا الزام عائد کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں کو ثابت کرینگے ۔ وہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو کرپشن کے مسئلہ پر چیلنج کرتے ہیں اور حقائق منظر عام پر لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آبپاشی پراجیکٹس کے خلاف نہیں ہیں اور ان کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے ۔ ہزاروں کروڑ کی عوامی دولت ٹی آر ایس قائدین ہضم کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ انکے پاس ثبوت موجود ہیں ۔ وہ چیف منسٹر کو کھلے مباحث کا چیلنج کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT