Thursday , August 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے سبھی کا تعاون ضروری

پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے سبھی کا تعاون ضروری

جگتیال /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات کو مرکزی الیکشن کمیشن کے اصول و ضوابط کے مطابق منصفانہ انعقاد کیلئے ہر کوئی تعاون پیش کریں ۔ ان خیالات کااظہار حلقہ جگتیال ، کورٹلہ مرکزی انتخابی مبصر مسٹر کوشل کشور نے آج جگتیال سب کلکٹر آفس میں دونوں حلقوں کے ایم سی سی فلائنگ اسکوائڈ اور دیگر عہدیداران کے ساتھ منعقد جائزہ اجلاس کو مخا

جگتیال /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات کو مرکزی الیکشن کمیشن کے اصول و ضوابط کے مطابق منصفانہ انعقاد کیلئے ہر کوئی تعاون پیش کریں ۔ ان خیالات کااظہار حلقہ جگتیال ، کورٹلہ مرکزی انتخابی مبصر مسٹر کوشل کشور نے آج جگتیال سب کلکٹر آفس میں دونوں حلقوں کے ایم سی سی فلائنگ اسکوائڈ اور دیگر عہدیداران کے ساتھ منعقد جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں 543 پارلیمنٹ حلقہ جات میں انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن نے 800 افراد مبصرین کو متعین کیا ۔ مرکزی الیکشن کمشنر کے احکامات کے مطابق عہدیداران انتخابات شفاف اور منصفانہ طور پرانعقاد میں عمل میں لائیں ۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار طاقت اور رقم کی لالچ کے ذریعہ ووٹرس کو راغب نہ کریں ۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے انتخابی اصول و ضوابط پر عمل کریں امیدوار انتخابات میں زیادہ خرچ نہ کریں ۔ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 70 لاکھ روپئے اور اسمبلی کیلئے امدیوار کو 28 لاکھ روپئے ہی خرچ کرنے کی اجازت ہوگی ۔ انتخابی میدان میں موجود امیدواران انتخابی خرچ ہر روز رپورٹ تیار کرتے ہیوئے ح والے کریں ۔ انتخابی علامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی پارلیمنٹ اور اسمبلی حلقہ سے انتخآبی میدان میں حصہ لینے والے امیدواران ریالیاں جلسہ جلوس تشہیر اور اخبارات اور کیبل ٹی وی میں تشہیر کی تفصیلات کی رپورٹ دینے کیلئے ہدایت کی ۔ اس موقع پر حلقہ جگتیال کورٹلہ ایم سی سی ، وی وی ٹی ، ایس ایس ٹی فلائنگ اسکواڈ اور دیگر عہدیدران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT