Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پرامن رائے دہی کیلئے ہر شہری کا تعاون ضروری

پرامن رائے دہی کیلئے ہر شہری کا تعاون ضروری

شاد نگر ۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) شاد نگر میونسپلٹی کے 23 وارڈس میں منعقدہ بلدیہ انتخابات کے پیش نظر شاد نگر ڈی ایس پی دورنا چارلو کی قیادت میں پولیس مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پولیس مارچ شاد نگر کے مختلف وارڈس کی شاہراہوں سے گذرتے ہوئے ڈی ایس پی آفس پر اختتام کو پہونچی۔ اس موقع پر شاد نگر ڈی ایس پی دورنا چارلو نے اخباری نمائن

شاد نگر ۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) شاد نگر میونسپلٹی کے 23 وارڈس میں منعقدہ بلدیہ انتخابات کے پیش نظر شاد نگر ڈی ایس پی دورنا چارلو کی قیادت میں پولیس مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پولیس مارچ شاد نگر کے مختلف وارڈس کی شاہراہوں سے گذرتے ہوئے ڈی ایس پی آفس پر اختتام کو پہونچی۔ اس موقع پر شاد نگر ڈی ایس پی دورنا چارلو نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاد نگر میں منعقدہ بلدیہ انتخابات اور پولنگ کے پرامن انعقاد کیلئے مقامی سیاسی قائدین اور عوام کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران شراب، سیندھی وغیرہکی تقسیم پر کارروائی کا انتباہ دیا۔ بلدیہ کے پولنگ کے دن پرامن پولنگ کیلئے ہر ایک شہری کے تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ انتخابات ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ ایم ایل اے اور ایم پیز کے انتخابات تک الیکشن کوڈ نافذالعمل رہے گا۔ اس موقع پر رورل سرکل انسپکٹر شاد نگر گنگا دھر، ٹاؤن سرکل انسپکٹر شاد نگر شریمتی نرملا، شاد نگر ایس آئی رویندر ریڈی کے علاوہ کتور۔کیشم پیٹ ۔ کنددوگ بالا نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئیز کے علاوہ پولیس ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT