Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / پرامیلا کا اولین جنوبی ایشیائی امریکی سنیٹر بننا یقینی

پرامیلا کا اولین جنوبی ایشیائی امریکی سنیٹر بننا یقینی

واشنگٹن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد پرامیلا جئے پال جنہوں نے واشنگٹن اسٹیٹ سینٹ میں اپنے ترقی پسند ایجنڈے کے ذریعہ نقش چھوڑا ہے، وہ عین ممکن ہے امریکی کانگریس کیلئے منتخب ہونے والی اولین جنوبی ایشیائی اور ہندوستانی امریکی خاتون بن جائیں گی۔ ایک حالیہ پول سے اشارہ ملا ہیکہ پرامیلا کو براڈی پنیٹو والکنشا کے مقابل دو ہندسی سبقت مل چکی ہے، جن کو انہوں نے پرائمریز میں قابل لحاظ فرق سے شکست دی تھی۔ سابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار سنیٹر برنی سینڈرس کی تائید و حمایتکی حامل 51 سالہ پرامیلا ساتویں کانگریسی ڈسٹرکٹ واشنگٹن  اسٹیٹ سے انتخاب لڑ رہی ہیں اور یہ انتخابی حلقہ سیاٹل اور اس کے اطراف و اکناف والے حصوں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT