Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرانئے اور سکی جوڑی کو جاپان اوپن میں شکست

پرانئے اور سکی جوڑی کو جاپان اوپن میں شکست

 

ٹوکیو۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان اوپن میں ہندوستانی مہم کا آج اختتام ہوگیا جیسا کہ رواں ٹورنمنٹ کے مکسڈ ڈبلز میں ہندوستانی جوڑی پرانئے جیری چوپڑہ اور این سکی ریڈی کو سیمی فائنل میں ایک قریبی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ہندوستانی جوڑی جنہوں نے رواں برس سید مودی گرانڈ پری گولڈ خطاب حاصل کیا تھا، انہیں پہلی گیم میں کامیابی حاصل ہونے کے باوجود مقابلے کو گنوانا پڑا۔ مقامی کھلاڑیوں کی جوڑی تکورو ہوکی اور سائیکا ہیروتا نے ہندوستانی مہم کو 14-21،21-15، 21-19 سے ختم کردیا۔ 60 منٹ طویل اس مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے بہتر آغاز کے بعد مقابلے میں کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کی۔ آغاز میں ہندوستانی جوڑی نے 7-4 کی سبقت بنالی تھی لیکن جاپانی جوڑی نے تھوڑی ہی دیر میں 9-9 سے برابری کرلی۔

مگروزا باہر، ووزنیاکی بمقابلہ انستاسیا فائنل
ٹوکیو۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن کیرولن ووزنیاکی نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کی گربائن مگروزا کو یہاں پین پیسفک ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست دی ، فائنل میں ان کا مقابلہ روس کی انستاسیا پاولیوچینکووا سے ہوگا۔ ووزنیاکي نے مگروزا کو یکطرفہ انداز میں 6-2 6-0 سے شکست دی ۔ ٹوکیو میں اپنے تیسرے خطاب سے ایک قدم دور ووزنیاکي اب فائنل میں پاولیوچینکووا سے مقابلہ کریں گي جنہوں نے ایک اور میچ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے سابق نمبر ایک اینجلک کیربر کو 6-0 ،6-7 6-4 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT